برطانیہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے کردارادا کرے: چوہدری سرور 

برطانیہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے کردارادا کرے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بر طانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طار ق احمداور بر طانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکی ملاقات۔لارڈ طارق احمد اور بر طانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کرداراور کورونا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ گزشتہ روز گور نر پنجاب چوہدری سرور سے بر طانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طار ق احمداور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر پاک بر طانیہ تعلقات،افغان امن عمل،دہشت گر دی کیخلاف جنگ اورکورونا کی صورتحال کے علاوہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران لارڈ طارق اور بر طانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کے بھی معترف نکلے اور کورونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا۔اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور عوام نے 70ہزار سے زائد جانوں کی قر بانیاں دی ہیں اور دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی قر بانیوں کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اْنہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف اور امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے بر طانوی عہدیداروں پر مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے دونوں مسئلہ کا حل ضروری ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بر طانوی تعاون قابل تحسین ہے کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور لارڈ طارق احمد کے دورہ پاکستان سے ان تعلقات میں مزید استحکام اور مضبوطی آئے گی۔بر طانوی وزیر لارڈ طارق نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان سے پاک بر طانیہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے بر طانیہ اپنا کردار ادا کر ے گا۔بر طانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گااور کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -