دنیا کے سستے ترین شہروں میں بشکیک سرفہرست، کراچی کا آٹھواں نمبر
کراچی(این این آئی)دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار و مالی مسائل پر نظر رکھنے وا لے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح ا مسال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ برطانوی مالی جریدے دی اکنامسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست اس سال بھی دنیا کے 3شہر مہنگے تر ین قرار پائے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ جہا ں تک دنیا کے سستے تر ین شہروں کی بات ہے تو اس سال یہ اعزاز کرغزستان کے شہر بشکیک کے نام رہا۔ اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسر ے نمبر پرآیا۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں سے پانچ کا تعلق براعظم افریقا سے ہے۔ دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشقند جبکہ آٹھواں گیبرونے ہے۔سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد گیارویں نمبرپرہیں۔
سستے شہر