دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج
لاہور (کرائم رپورٹر)جوہرٹاون کی بی آو آر سوسائٹی میں ہونیوالی دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹرعابد بیگ کی مدعیت میں درج کر لیاگیا ہے۔مقدمے میں 7ATA، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ، 302، 324، 148/149 اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ 3 نامعلوم دہشتگردوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق دہشتگردوں نے کارروائی کیلئے گاڑی اور موٹرسائیکل کا استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔
دھماکہ مقدمہ