عمران خان کوایسے بیانات زیب نہیں دیتے، پاکستان کوریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں 

عمران خان کوایسے بیانات زیب نہیں دیتے، پاکستان کوریاست مدینہ بنانا چاہتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(دیبا مرزا) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان پر سیاسی و سماجی خواتین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران،سعدیہ سہیل رانا،نیلم حیات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے لئے کسی کو خاطر میں نہیں لائیں گے،خواتین کے حوالے سے ان کے لباس والے بیان پر وہی لوگ خوش ہیں جو اس کی تقلید کریں گے،اچھالباس عورت ہی نہیں بلکہ گھر پر موجود اس کے باپ،بھائی،شوہر،بیٹے کی عزت ہے جس سے عورت اپنے آپ کو مکمل طور پر ڈھک سکتی ہے عمران خان نے یہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔اپوزیشن ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری،بی بی وڈیری،حنا ء پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو تین برسوں میں جہاں لے کر آگئے ہیں انہیں زیب نہیں دیتا کہ اب وہ اس قسم کے بیانات دے کر اپنی جان چھڑا لیں۔اتنے عرصہ میں عوام سب جان چکی ہے اب بس چند دنوں کی مہمان حکومت اپنی خیر منائے اور عوام کی جان چھوڑے۔جماعت اسلامی کی خواتین رہنماؤں سمیعہ راحیل قاضی،سفیہ نثار نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عرصہ سے عورت کی عزت اور اس کے لباس کے حوالے سے مثبت پیغامات عوام تک پہنچا رہی ہے اس طرح کے بیانات دے کر عمران خان نے ہماری تقلید کی ہے جو اچھی بات ہے مگر انہیں عوام کی بھلائی کے لئے کچھ کرنا چاہیئے جو مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے۔
 سیاسی و سماجی خواتین

مزید :

صفحہ آخر -