افغانستان میں صوبائی دارالحکومتوں کے شہرطالبان کے قبضے میں آسکتے ہیں: اقوام متحدہ 

افغانستان میں صوبائی دارالحکومتوں کے شہرطالبان کے قبضے میں آسکتے ہیں: اقوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)اقوام متحدہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں صوبائی دارالحکومتوں کے شہر بہت جلد طالبان کے قبضے میں آ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے اس صورت پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شدت سے جاری اس عسکری مہم سے جنگ زدہ افغانستان میں سیاست، سلامتی اور امن کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کے الٹ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔افغان امور کے اقوام متحدہ کے خصوصی سفارت کار ڈیبورہ لیون نے کہا کہ گزشتہ مئی کے مہینے سے اب تک طالبان نے افغانستان کے370اضلاع میں سے پچاس سے زیادہ پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کونسل کو بتایاکہ کنٹرول میں لئے گئے یہ تمام اضلاع صوبائی دارالحکومتوں کے آس پاس کے ہیں۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جب غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا ہو جائے گا اس وقت ان دارالحکومتوں کو حاصل کرنے کیلئے طالبان خود کو پوزیشن کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ طالبان کی حالیہ پیش رفت اس لیے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ وہ ایک تیز ترین فوجی مہم کا نتیجہ ہیں۔ طالبان کی جانب سے اس شدید فوجی مہم کا جاری رہنا ایک اذیت ناک عمل ثابت ہو گا۔
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ آخر -