پاکستان اور ایران نے سفری پابندیاں ختم کردیں، زیارتی ویزوں پر برقرار 

پاکستان اور ایران نے سفری پابندیاں ختم کردیں، زیارتی ویزوں پر برقرار 

  

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اور ایرانی حکومت نے کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر اپنے ملکوں سے عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی، دونوں ملکوں سے تاجر اور طالب علم جنھوں نے کورونا ویکسینیشن کروائی ہے، پاکستان اور ایران کا سفر کر سکیں گے۔وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28 اپریل سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی پسنجر اور طالب علم کیلئے بند کیا گیا تھا آج سے کھول دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کی کورونا ویکسینیشن کو مشروط کیا گیا ہے۔ جو مسافر یا طالب علم جس کے پاس کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہے تاہم زیارتی ویزے پر جانے والوں پر تاحال پابندی ہے۔

سفری پابندیاں 

مزید :

صفحہ آخر -