ای سی سی، رینجرز، ایف سی کیلئے تکنیکی گرانٹ،بلوچستان میں بارڈر مارکیٹوں کیلئے فنڈز کی منظور ی 

 ای سی سی، رینجرز، ایف سی کیلئے تکنیکی گرانٹ،بلوچستان میں بارڈر مارکیٹوں ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سمری کی منظور ی دی گئی۔ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی  منظوری  دی گئی، ذرائع  کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور کیلئے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پاکستان رینجرز کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ 

ای سی سی

مزید :

صفحہ آخر -