نجکاری کمیٹی کی وزارت پٹرولیم اور نجکاری کمیشن حکام کو آئندہ اجلاس تک حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت 

نجکاری کمیٹی کی وزارت پٹرولیم اور نجکاری کمیشن حکام کو آئندہ اجلاس تک حتمی ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)نجکاری کمیٹی نے وزارت پٹرولیم اور نجکاری کمیشن حکام کو آئندہ اجلاس تک حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت  کی ہے۔ بدھ کووزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر نجکاری، وزیر صنعت و پیداوار، معاون خصوصی پٹرولیم اور دیگر حکام نے شرکت  کی۔اجلاس میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے حکومتی حصص کی نجکاری پر غور کیا گیا،۔کمیٹی نے وزارت پٹرولیم اور نجکاری کمیشن حکام کو آئندہ اجلاس تک حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت  کی،اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کیلئے مقرر شدہ ریزرو پرائس کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں پیکو انجینئرنگ کو نجکاری کی فہرست سے خارج کرنے پر غور کرنے کیلئے کمیٹی مقرر کر دی۔

 ہدایت 

مزید :

صفحہ آخر -