ساہیوال، نجی بینک انتظامیہ کاکرائے پر لی گئی عمارت کو نقصان 

ساہیوال، نجی بینک انتظامیہ کاکرائے پر لی گئی عمارت کو نقصان 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ساہیوال میں کرائے پر عمارت حاصل کرنیوالی ایک نجی بینک کی انتظامیہ نے نامعلوم ملزمان سے مل کر عمارت کو لاکھوں روپے مالیت کانقصان پہنچایا، احتجاج کرنے پر عمارت کے مالک کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرنے اور نقصان پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تھانہ فتح شیر ضلع ساہیوال میں پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں فضل محمد خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی بلڈنگ واقع مزدور پلی ساہیوال مائیکرو فنانس بینک انتظامیہ کو عرصہ دس سال کیلئے رینٹ پر دی اور باقاعدہ طور پر معاہدہ ہوا سائل علاج معالجہ کی غرض سے امریکہ چلا گیا،ملزموں نے بغیر کسی پیشگی اطلا ع کرایہ داری شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاہدے کی تکمیل سے قبل تقریبا چھ ماہ قبل عمارت خالی کر دی اور دن دیہاڑے بلڈنگ میں موجود آہنی دروازے،گیٹ دو روشن دان تین کھڑکیاں مالیت دو لاکھ روپے ساتھ لے گئے، دیواروں کو بھی نقصان پہنچایا،بلڈنگ میں موجود وائرنگ بھی تباہ کردی جب سائل موقع پر پہنچاملزموں سے را بطہ کیا تو ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ملزمان نے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان کیا ہے برانچ منیجر اور اس کے ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

عمارت نقصان

مزید :

صفحہ آخر -