وزراء کے بیانات الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کے مترادف،پیپلز پارٹی 

 وزراء کے بیانات الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کے مترادف،پیپلز پارٹی 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومتی وزراء کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء کی پریس کا نفرنسز،بیانات خود مختار و آئینی ادارے کو کمزور کرنے اوردباؤ میں لانے کے مترادف ہیں۔ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرکے متعلقہ وزراء کے بیانات کا نوٹس لے۔ پا کستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہا وفاقی وزراء آئندہ انتخابات میں اپنی ناکامی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،کیا وزراء الیکشن کمیشن کے ڈسکہ سمیت دیگر فیصلو ں کا انتقام لینا چاہتے ہیں؟،نااہل حکومت کو فنڈنگ کیس بھی ثابت ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، وزراء اس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن سے رعایت لینے کے حربے استعمال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کے آئینی اور خود مختار ادارے کیساتھ کھڑی ہے، حکومت کو الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،آئی ایم ایف ملا زمین حکمرانوں کا قومی شاہرائیں ہوائی اڈے گروی رکھنا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرائی کی گواہی ہے، حکومت قومی شاہرائین گروے رکھنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -