جوہر ٹاؤن دھماکہ کی تحقیقات کیلئے انٹیلی جنس افسروں کا اہم اجلاس 

 جوہر ٹاؤن دھماکہ کی تحقیقات کیلئے انٹیلی جنس افسروں کا اہم اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (رپورٹ، یونس باٹھ) جوہر ٹاؤن دھماکہ کے بعد انٹیلی جنس اداروں کی سیف سیٹی ہاؤس قربان لائن میں اہم میٹنگ جاری رہی،اجلاس میں آئی ایس ائی، آئی بی،ایم آئی پنجاب پولیس سمیت سترہ اداروں کے افسران شامل ہوئے، میٹنگ میں اسلام آباد سے خفیہ اداروں کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے بی او آر سوسائٹی میں لگے سی سی ٹی وی اور سیف سیٹی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ کی جگہ پر کار کھڑی کرنے والے شخص کی عمر20سے 22 سال تک معلوم ہوئی،جیو فینسنگ کے ذریعے جائے وقوعہ کے آس پاس ہونے والی مشکوک کالز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے،دھماکہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی معلومات اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ دھماکہ کی جگہ پر گاڑی کھڑے کرنے والے شخص نے ٹوپی اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی،  دھماکہ کرنے والے شخص کی تصویر کا خاکہ بھی تیار کیا جارہا ہے جو آج جاری کیے جانے کا امکان ہے
اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -