دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی ظفر اللہ خان کے نام پر رجسٹرڈ

دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی ظفر اللہ خان کے نام پر رجسٹرڈ

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں دھماکے کا معاملہ، ممکنہ طور پر استعمال ہونیوالی گاڑی کی تفصیلات پولیس کو موصول ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق گاڑی ظفر اللہ خان نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ کالے رنگ کی گاڑی کا نمبر ایل ای بی 9928 ماڈل 2010 بتایا جاتا ہے۔ گاڑی کا ٹوکن ٹیکس بھی دو ہزار اکیس تک ادا کیا گیا ہوا ہے۔ گاڑی جوہر ٹاون آ نے سے پہلے کنال روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دیکھی گئی۔ گاڑی ممکنہ طور پر چوری کے بعد یہاں کھڑی کی گئی۔گاڑی کامالک حافظ آباد سے بیان کیا گیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی کے سلسلے میں تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں بھی چوری کا مقدمہ درج ہے۔

 گاڑی

مزید :

صفحہ آخر -