پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال ن لیگ میں شامل

پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال ن لیگ میں شامل

  

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے،نوشیر لنگڑیال پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر تھے۔نوشیر خان لنگڑیال  نے قائد مسلم لیگ ن اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔نوشیر خان لنگڑیال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی،ملاقات میں رانا ثناء اللہ، چوہدری فقیر احمد، ساجد مہدی، نور الحسن تنویر اور رانا مقبول شریک ہوئے۔نوشیر لنگڑیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا،جنوبی پنجاب میں پارٹی قیادت کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

 نوشیر لنگڑیال

مزید :

صفحہ آخر -