بھارت میں قتل ہونیوالے11پاکستانی ہندوؤں کے ورثا کااحتجاجی مظاہرہ

بھارت میں قتل ہونیوالے11پاکستانی ہندوؤں کے ورثا کااحتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (آئی این پی)وزارت خارجہ کے باہر ہندوستان میں بے دردی سے قتل کیے گئے 11پاکستانی ہندوں کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والوں کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو  وزارت خارجہ کے باہر ہندوستان میں بے دردی سے قتل کیے گئے 11پاکستانی ہندوں کے ورثا نے بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر خطاب کرتے  ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں بے دردی سے قتل ہونے والوں کی تحقیقات سے متعلق حکومت پاکستان اور ورثا کو آگاہ کیا جائے،مظاہرین نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری بھارت کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کارروائی کرے۔
احتجاجی مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -