خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 6مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 6مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) خلیجی ممالک سے آج کراچی پہنچنے والے مزید6مسافر کورونامیں مبتلا نکلے، گذشتہ روز بھی سعودی عرب سے آے. والے 9مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک سے کورونامثبت مسافروں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے،بدھ کو بھی کراچی پہنچنے والے مزید6مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا موجودگی کی تصدیق ریپڈانٹ یجنٹ ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی۔گذشتہ روز بھی سعودی عرب سے آنیوالے9مسافرکورونامثبت نکلا تھا، جس کے بعد مسافروں کولیاقت آبادقرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کانٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سے باہر جانیکی اجازت نہیں دی جارہی۔
کورونا مسافر 

مزید :

صفحہ آخر -