انتخابی عمل کی شفافیت قائم رکھنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: الیکشن کمشنر پنجاب 

انتخابی عمل کی شفافیت قائم رکھنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: الیکشن ...

  

  

لاہور،اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،آن لائن) صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب غلام اسرار خان نے سیالکوٹ میں 28جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب PP-38کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ متعلقہ افسران نے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ،  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراور ریٹرننگ آفیسرنے لاجسٹک اور انتظامی پلان پر بریفنگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے سیکورٹی پلان کے حوالے سے بریف کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب نے تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے عمل کی شفافیت قائم رکھنے کیلئے کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور انتخابات غیر جانبدارانہ ہونگے۔ PP-38سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں بھی ڈسکہ اور خوشاب کے انتخاب کی طرح شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کا دباؤ ملحوظ خاطر نہیں لایا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -