شوکت خانم ہسپتال میں 25لاکھ کا  غبن کرنیوالی سابق ملازمہ کی  درخواست ضمانت خارج

شوکت خانم ہسپتال میں 25لاکھ کا  غبن کرنیوالی سابق ملازمہ کی  درخواست ضمانت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں نے شوکت خانم ہسپتال میں 25لاکھ روپے غبن کرنیوالی سابق ملازمہ فرحین خان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی،شوکت خانم ہسپتال کے وکیل کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ پولیس نے ملزمہ کو 25 لاکھ روپے غبن کے مقدمے میں قصور وار قرار دیاہے،ملزمہ نے عبوری ضمانت کا غلط استعمال کیا،ملزمہ ضمانت کی حق دار نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت خارج کی جائے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدملزمہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

 25لاکھ کا غبن

مزید :

صفحہ آخر -