ریکارڈ رومز کمپیوٹرائزڈ کرنے  کیلئے سافٹ ویئر ضلعی عدلیہ  کے حوالے کرنیکا عمل شروع 

ریکارڈ رومز کمپیوٹرائزڈ کرنے  کیلئے سافٹ ویئر ضلعی عدلیہ  کے حوالے کرنیکا ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے صوبائی عدلیہ میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،چیف جسٹس کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے تیار کیا گیاہے،سافٹ ویئر ضلعی عدلیہ کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہوچکاہے جس کے تحت اب تک پنجاب کے 18 اضلاع کو سافٹ ویئر بھی حوالے کردیا گیا ہے، ضلعی عدلیہ کے تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سافٹ ویئر سے متعلق ٹریننگ کروائی گئی ہے، جدید سافٹ ویئر کی بدولت کسی بھی کیس فائل کا تمام ریکارڈ سنگل کلک سے دیکھا جاسکے گا، جبکہ سافٹ ویئر کی مدد سے فائل کی پلیسمنٹ میں بھی آسانی آئی ہے،متذکرہ سافٹ ویئر کی مدد سے ضلعی عدلیہ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرلیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں پورے صوبے کی ضلعی عدلیہ میں نافذ کردیا جائے گا، مزید برآں سافٹ کے چیک اینڈ بیلنس اور مزید بہتری کے لئے چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو سافٹ ویئر کی کارکردگی مکمل جائزہ لیتی رہے اور سافٹ ویئر کی ایپلیکیشن کے دوران درپیش کسی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں اس کو حل بھی کرے گی،ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے تمام ریکارڈ ہارڈ اور سافٹ اقسام میں محفوظ رہے گا۔

ضلعی عدلیہ

مزید :

صفحہ آخر -