حکومت اپنے کاموں کا کریڈٹ لے،جوڈیشل کمیشن کے کاموں کا نہیں، ہائیکورٹ

 حکومت اپنے کاموں کا کریڈٹ لے،جوڈیشل کمیشن کے کاموں کا نہیں، ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی حکومت کے خلاف کریڈٹ لینے کیخلاف دائردرخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے آج 24جون کووفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اپنے کاموں کا کریڈٹ لے،جوڈیشل کمیشن کے کاموں کا کریڈٹ نہ لیا جائے،واٹر کمیشن کے فوکل پرسن سید کمال حیدر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے زیر زمین صاف پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کئے۔لیکن پنجاب حکومت کمیشن کے اقدامات کا کریڈٹ لے رہی ہے،وکیل نے عدلت سے استدعا کہ عدالت کمیشن کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

کریڈٹ 

مزید :

صفحہ آخر -