الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بارے وفاق کو رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت 

 الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بارے وفاق کو رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں پالیسی سے متعلق دائردرخواست پر وفاقی حکومت سے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی اور ٹیکس کے متعلق رپورٹ داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی،عدالت نے لاء آفیسر کو مہلت دیتے ہوئے مزیدسماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ دنیا بھر الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں،  پاکستان میں ان گاڑیوں کے بارے ابھی پالیسی سامنے نہیں آئی۔

مزید :

صفحہ آخر -