جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف درخواست پر ایف بی آر کو فیصلے کاحکم

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف درخواست پر ایف بی آر کو فیصلے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین کی شوگر ملز کے خلاف دائردرخواست پر ایف بی آر کو بھجواتے ہوئے 2ہفتوں میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے، عدالت نے اپیل کے فیصلہ تک ایف بی آر کو تادیبی کاروائی سے روک دیا ہے،مسٹرجسٹس شمش محمود مرزا نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزکی جانب سے

 وکیل شہزاد الہٰی نے موقف اختیار کیاکہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹس بھجوائے،ایف بی آر نے شوگر ملز کونوٹس بھیج کر آرٹیکل 10 (اے) کی خلاف وزری کی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس نوٹس کو کالعدم قرار دیاجائے۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ آخر -