پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات، دائر 3 انتخابی عذرداریاں مسترد

 پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات، دائر 3 انتخابی عذرداریاں مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس فیصل زمان خان پرمشتمل الیکشن ٹربیونل نے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے دائر تین انتخابی عذرداریاں مسترد کر دیں، دوہری شہریت کے حامل امیدوار قیصر اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جبکہ امیدوار احسن سلیم اور طاہر ہوندلی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف محمد ساجد اور ظہورالہیٰ نے فاضل ٹربیونل سے رجوع کیا تھا،فاضل جج نے تینوں عذرداریاں مستردکرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے بحال رکھے،قیصر اقبال کے وکیل کاموقف تھا کہ قیصر اقبال کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانی شہریت بھی ہے،سینٹ انتخابات میں چوہدری محمد سرور کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

 عذرداریاں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -