ایف بی آر کو ٹیکس آڈٹ کیخلاف اپیل پر 1ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم

ایف بی آر کو ٹیکس آڈٹ کیخلاف اپیل پر 1ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کوبھجوائے گئے ٹیکس آڈٹ نوٹس کے خلاف دائردرخواست پر ایف بی آر کو ایک ماہ میں ٹیکس آڈٹ کیخلاف اپیل پر فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا،،عدالت نے ایف بی آر کو اپیل کے حتمی فیصلے تک رمضان شوگر ملز کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیاہے،عدالت نے رمضان شوگر ملز کو ایف بی آر کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کا بھی حکم دیاہے، مسٹرجسٹس جواد حسن نے11 صفحات  پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جسے عدالتی نظیر بھی قراردیاگیاہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ ایف بی آر نے رمضان شوگر ملز کیخلاف ابھی کوئی تادیبی حکم جاری نہیں کیا، ایف بی آر نے فی الحال رمضان شوگر ملز سے چند دستاویزات طلب کی ہیں، رمضان شوگر ملز کے پاس ایف بی آر کی کارروائی کیخلاف متبادل فورمز بھی موجود ہیں، رمضان شوگر ملز تمام متبادل فورمز سے رجوع کرنے کے بعد ہی ٹیکس ریفرنس کے طور پر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -