مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

  

 اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔بدھ کو بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے،کشمیر میں بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں،جن کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ شوہر کی تلاش میں خواتین کبھی جیلوں میں بھٹکتی ہیں،کبھی بھارتی فوج کے کیمپوں میں در بدر پھرتی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ سالوں گزرنے کے باوجود شوہر کا پتہ نہیں چلتا،کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -