اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 30جون تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 30جون تک ملتوی

  

  اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔شریک ملزمان کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی،نیب نے اسحق ڈار کیخلاف ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔ افضل قریشی نے کہاکہ یہ میگا اسیکنڈل کیس ہے، رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے،عدالت نے شریک ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 30جون تک ملتوی کر دی۔

اسحاق ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -