قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا  ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا اعلان

 قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا  ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا اعلان

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قطر نے پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطری سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور قطر مذہب،بھائی چارے،برادرانہ تعلقات کے رشتوں میں بندھے ہیں، مسلم امہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک میں یکجہتی ضروری ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف موثر آواز کیلئے مسلم امہ میں اتفاق واتحاد وقت کی ضرورت ہے، دونوں ممالک جغرافیائی اہمیت بروے کار لاکر معاشی استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر قطری سفیر نے کہا قطر پاکستان سے دوستانہ،برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قطر پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔ قطری سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ قطر پاکستان کو 10لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرے گا،پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔

 قطر

مزید :

صفحہ آخر -