حکومت نے ملک کنگال کردیایہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: احسن اقبال 

حکومت نے ملک کنگال کردیایہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: احسن اقبال 

  

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ بجٹ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا،حکومتی وزراء دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، ملک کو کنگال کردیا ہے یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،یہ ایک ارب ڈالر کے قرضے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، اپنی حکومت کو چلانے کیلئے یہ ملک بھی  بیچ سکتے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بار بار تبادلے کرکے افسران کو بے یقینی سے دوچار کردیا ہے۔ ملک کا نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ حالیہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کا کوئی حل موجود نہیں۔گڈانی میں آنے والا بحری  جہاز حکومتی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بحری جہاز میں کئی ٹن زہریلا مواد تھا بنگلہ دیش اور ہندوستان نے اس کو داخلے کی اجازت نہ دی لیکن پیسے لے کر یہ بحری جہاز گڈانی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا۔ اس میں موجود زہریلے مادے سے ساحل آلودہ ہوگا۔حکومت کی حالت یہ ہے کہ ایک ارب ڈالر کا قرضہ دو اور ان سے جو چاہے کاغذ پر لکھوا لو، یہ اپنی حکومت کو چلانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ 

 احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -