کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،امیرالبحر سے ملاقات

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،امیرالبحر سے ملاقات

  

اسلام آباد(آئی این پی)کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کاریوکی کیبوچی نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ معزز مہمان کا نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔بعدازاں، جنرل رابرٹ کاریوکی کیبوچی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، میریٹائم سیکیورٹی، استحکام اور باہمی تعاون کے معاملات زیرِبحث آئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کے لیے پاک بحریہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر کے ممباسہ کی بندرگاہ کے حالیہ دورے کے دوران کی جانے والی مہمان نوازی پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -