بھارت کی جیلوں میں نظربندکشمیر یوں کو رہا کیا جائے،محبوبہ مفتی

بھارت کی جیلوں میں نظربندکشمیر یوں کو رہا کیا جائے،محبوبہ مفتی

  

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کل جماعتی اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ہمیں کسی ایجنڈا کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم اپنے ایجنڈا پر واضح ہیں کہ ہم اس کی بحالی چاہتے ہیں جو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیاکیونکہ جو بھی ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرتا تھا اس کو گرفتاریا مختلف قوانین کے تحت نظربند کردیا جاتا تھا،یہاں تک کہ سچ لکھنے پر صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اعتماد سازی کے اقدام کے طورپربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت تمام کشمیر ی نظربندوں کورہا یا جموں وکشمیر کی جیلوں میں منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے قیدیوں کو کم از کم کشمیر کی جیلوں میں واپس منتقل کیا جائے تاکہ ان کے رشتہ داران سے مل سکیں جن کودوردراز کی جیلوں تک سفر کرنے میں مالی اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ 

محبوبہ مفتی

مزید :

صفحہ آخر -