ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء سے ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطا بق رائیو نڈ میں شکیل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ ہزار75 ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔با غبا نپو رہ میں سر فر از کی فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ 55ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن،چو ہنگ کے علا قہ میں تو صیف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ گلبر گ میں سا جدکی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات،سبز ہ زار میں شا ہد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نشتر کا لو نی کے علا قہ میں صہیب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،مصر ی شا ہ سے مشتا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ پر انی انا ر کلی،ڈیفنس، لاری اڈہ، شیراکوٹ، گلبرگ سے گاڑیاں اور شادباغ، مناواں، موچی گیٹ، نیو انارکلی، ساندہ اورگر ین ٹا ؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -