ریسکیو 1122 کا 24گھنٹوں میں 933 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ 

ریسکیو 1122 کا 24گھنٹوں میں 933 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 933 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  592افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔421معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  411 ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 30 مسافر 451 ور 162 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں  93متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ64حادثات میں 69 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

مزید :

علاقائی -