بہیوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹاؤن سے ملنے والا نامعلوم شخص جاں بحق

بہیوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹاؤن سے ملنے والا نامعلوم شخص جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 40سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 40سالہ نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی موت زہریلی چیزکھانے سے واقع ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق متوفی نوسربازی کا شکار معلوم ہوتا ہے۔

مزید :

علاقائی -