بداخلاقی کا نشانہ بننے والے طالبعلم اور ملزم مفتی کا ملاحظہ کروالیا گیا

 بداخلاقی کا نشانہ بننے والے طالبعلم اور ملزم مفتی کا ملاحظہ کروالیا گیا

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)مدرسے میں بداخلاقی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمان کا ملاحظہ کروالیا گیا۔پولیس کے مطابق بدفعلی کیس میں گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمان اور متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کا طبی ملاحظہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا، ملاحظے کی رپورٹ چند روز بعد ملے گی، ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا،ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل معائنہ عدالتی حکم پر کروایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -