ساندہ میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس فائرنگ،28سالہ نوجوان قتل

ساندہ میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس فائرنگ،28سالہ نوجوان قتل

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ میں 2 افراد نے گھر میں گھس کر28سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد وقاص ولد نصیر احمد طیب ٹا? ن ڈوگر مارکیٹ کا رہائشی تھا، مقتول پان سگریٹ کا ہول سیل ڈیلر تھا اور ساندہ کے علاقے میں گھر میں گودام بنا رکھا تھا۔ گزشتہ روز رات گئے نامعلوم افراد نے گھنٹی بجھائی دروازہ کھلتے ہی زبردستی اندر گھس گئے اور فائرنگ کر کے وقاص کو قتل کر کے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی، ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلو?ں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق وقاص بیوی اور بچے کے ہمراہ ساندہ کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، مقتول 6 سالہ بیٹے کا باپ تھا،مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کافی دیر پہلے گھر کے باہر کھڑے رہے،وقاص کو ملزمان نے ٹانگ اور سینے پر فائر مارے اور فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -