پاک فضائیہ ہاؤسنگ سکینڈل ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع

پاک فضائیہ ہاؤسنگ سکینڈل ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزموں سلیم حنیف، محمد حفیظ اور شیراز خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے تینوں ملزمان کو 7 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے گواہوں کو بھی طلب کرلیاہے،احتساب عدالت نمبر تین میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،گزشتہ روزنیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،نیب نے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -