سابق ایکسائز انسپکٹر کیخلاف  اثاثہ جات کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی 

  سابق ایکسائز انسپکٹر کیخلاف  اثاثہ جات کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی 

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے سابق انسپکٹر کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی،احتساب عدالت نے ملزم کوآئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیاہے،عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے رکھا ہے،احتساب عدالت نمبر دو میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،نیب کے پراسیکیوٹر اورملزم خواجہ وسیم بٹ عدالت میں پیش ہوئے،نیب نے ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے، ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے کروڑوں روپے کا کالا دھن سفید کیا۔

مزید :

علاقائی -