کرپشن کیس، سابق ڈی جی سپورٹس کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

  کرپشن کیس، سابق ڈی جی سپورٹس کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

  

لاہور (نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں کی کرپشن کیس میں ملوث سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزیدسماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے،احتساب عدالت نمبر تین میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،گزشتہ روزسابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کی جانب سے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا، ملزمان عثمان انور اور احسان الحق چوہدری کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی جاچکی ہے،نیب کا موقف ہے کہ عثمان انور کے خلاف ابتک پنجاب سپورٹس بورڈ میں 255 ملین کی کرپشن کے شواہد حاصل کئے۔ملزم عثمان انور نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے فنڈز میں 255 ملین روپے کی کرپشن کی، ملزم کے غیر قانونی اقدامات سے قومی خزانے کو کرڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

مزید :

علاقائی -