بغاوت کیس،جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ کاچالان جمع نہیں کروایا جا سکا

 بغاوت کیس،جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ کاچالان جمع نہیں کروایا جا سکا

  

لاہور (نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماجاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے کیس میں مقدمہ کاچالان جمع نہیں کروایا جا سکا،عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی،جوڈیشل مجسٹریٹ محسن رضا نے کیس کی سماعت کی،فاضل جج نے دوران سماعت قراردیا کہ کیس کا چالان جمع ہونے پر مقدمہ کا ٹرائل شروع ہو گا۔ جاویدلطیف کے وکیل نے کہا کہ چالان جمع ہونے پر عدالت میاں جاوید لطیف کو طلبی کا نوٹس جاری کرے گی، چالان جمع ہونے تک جاوید لطیف پیش نہیں ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -