بداخلاقی کیس،مجرم کو مجموعی طور پر 23 سال قید،6لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

 بداخلاقی کیس،مجرم کو مجموعی طور پر 23 سال قید،6لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار)سیشن عدالت نے 14 سالہ لڑکی کو اغواکرنے کے ساتھ ساتھ بداخلاقی اورزبان کاٹنے کے جرم میں مجرم فداحسین کو مجموعی طور پر 23 سال قیداور6لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے،صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے جج جمشید مبارک نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے،عدالت نے فدا حسین پر زنا بالجبر کا جرم ثابت ہونے پر 16 برس قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ،اغوا کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 5 برس قید اور ایک لاکھ جرمانہ جبکہ متاثرہ لڑکی کی زبان کاٹنے پر دو سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کاحکم سنایاہے،عدالت نے عدالت لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاہے۔
 

مزید :

علاقائی -