ماں کی قاتلہ گونگی لڑکی فجرانعام نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

ماں کی قاتلہ گونگی لڑکی فجرانعام نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

  

لاہور (نامہ نگار)سیشن عدالت میں ماں کے قتل میں ملوث ملزمہ گونگی لڑکی فجرانعام نے ضمانت کی درخواست دائر کردی،ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے سماعت25جون تک ملتوی کرتے ہوئے گونگی لڑکی کے دیگر وارثان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیاہے،عدالت نے مقتولہ بھائیوں کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے بھی طلب کیا ہے،گزشتہ روزگونگی لڑکی کا والد انعام  الحق عدالت میں پیش ہوا اور کہا کہ مجھے فجر انعام کی ضمانت پر رہائی پر کوئی اعتراض نہیں،عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -