قومی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا آغاز آج

قومی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا آغاز آج

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام نیشنل بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ  آج سے شروع ہو گی جو 30 جون تک جاری رہے گی۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے  بتایا کہ ایبٹ آباد میں شیڈو ل  لیگ میں چاروں صوبوں کے 56 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختوخوا  اور بلوچستان کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ لیگ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ باقی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے ایونٹ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ لیگ پی سی بی کے کرکٹ گراؤنڈ ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ  لیگ میں ہر ایک ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی۔ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان  لیگ کا فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -