ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10سے باہر

    ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاپ سکورر بننے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ پلیئر کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں واپسی کرلی ہے۔ ڈی کوک نے پہلی اننگز میں 96 رنز بنا کر 2 درجے ترقی کے ساتھ 10 ویں پوزیشن اپنے نام کی،پروٹیز کپتان ڈین ایلگر 77 رنز سکور کرکے ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچے ہیں جب کہ راسی وین ڈر ڈسن ناقابل شکست 75 رنز بنا کر 31 درجے ترقی کے بعد 43 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔باؤلرز میں بھی ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے کگیسو ربادا میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایک پوزیشن ترقی پاکر چھٹے نمبر پر ہیں جب سپنر کیشیو مہاراج نے میچ میں 7 وکٹیں لیکر3 درجے ترقی کرتے ہوئے 28 ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ لونگی اینگیڈی 3 درجے ترقی پاکر 41 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔