یورو فٹبال کپ، آخری دو گروپ میچ آج کھیلے جائیں گے

یورو فٹبال کپ، آخری دو گروپ میچ آج کھیلے جائیں گے

  

میونخ(اے پی پی)یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں آج آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔ یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گروپ ایف کے پہلے میچ میں جرمنی اور ہنگری کی ٹیمیں فٹ بال ارینا، میونخ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جرمنی کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ ایف کا دوسرا میچ عالمی چیمپئن فرانس اور دفاعی چیمپئن پرتگال کے درمیان پوسکز ارینا، بڈاپیسٹ میں کھیلا جائے گا۔ فرانس گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پرتگال تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -