پنجاب نیٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کا آج اعلان ہوگا

پنجاب نیٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کا آج اعلان ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب نیٹ بال مرداور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  آج کیا جائے گا، گذشتہ روز پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روزہ ٹرائلز میں مرد اور خواتین ٹیموں کے تربیتی کیمپ کے لئے ٹرائلز میں سولہ، سولہ کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا۔
جن کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں لگایا گیا ہے اور کوچز ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور 25 جون کو دن گیارہ بجے کھلاڑی قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لئے فیصل آبا سے اسلام آباد رووانہ ہونگے۔ چیمپین شپ 27 جون سے 30 جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔