سابق کپتان سمیع اللہ نے پی ایچ ایف کی برطرفی کا مطالبہ کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع اللہ نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔سمیع اللّٰہ نے انٹرویو میں کہا کہ عالمی رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر فیڈریشن کو گھر چلے جانا چاہیے، کبھی سوچا نہیں تھا نمبر ون ٹیم 18 ویں پوزیشن پر بھی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی سے پاکستان اس پوزیشن پر پہنچا ہے،گزشتہ 10سالوں میں جو بھی فیڈریشن آئی اس نے کام نہیں کیا۔سابق اولمپئن سمیع اللّٰہ نے کہا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اچھیلوگ لے کر آئے،ہاکی کھلاڑیوں کی صورتحال بدتر سے مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔