مڈل آرڈر کھلاڑی کو مناسب موقع فراہم کرنا چاہئے، آصف علی

مڈل آرڈر کھلاڑی کو مناسب موقع فراہم کرنا چاہئے، آصف علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جارح مزاج بلے باز آصف علی کا خیال ہے کہ ایک مڈل آرڈر کھلاڑی کو کامیابی کیلئے مناسب موقع فراہم کرنا چاہئے۔ پاکستان کیلئے 20 ون ڈے انٹرنیشنل اور 29 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے 29 سالہ آصف علی نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو مناسب موقع فراہم کرنا چاہئے،انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انھیں بیٹنگ کے لئے کافی اوورز نہیں مل پائے ہیں۔آصف علی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں اگر آپ کھلاڑیوں کو فری ہینڈ دیتے ہیں کہ آپ تمام میچ کھیلیں گے تبھی نتائج بہتر ہوں گے لیکن اگر ہم ایک میچ میں پرفارم نہیں کرسکیں تو ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ ہم اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کھیلنے کیلئے صرف چند اوور ملتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر لوگ کہتے ہیں کہ آصف علی نے 3 میچز میں صرف 10 رنز بنائے تاہم وہ لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے کہ مجھے صرف آخری چند اوورز کھیلنے کے لئے ملے، ہر دوسرے کھلاڑی کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہے، اگر آپ کسی پر بھروسہ کرتے ہیں تو پھر اسے مناسب موقع دیں۔