مانگا منڈی میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، بھاری جرمانے 

  مانگا منڈی میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، بھاری جرمانے 

  

  مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ گار) مانگامنڈی کے علاقہ میں بجلی چوروں کے خلاف بھر پور گرینڈ آپریشن شروع،ایکسین رائیونڈ ڈویژن شہزاد حیدرچٹھہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او مانگامنڈی رشید مغل نے لائن سپرنٹنڈنٹس رانا قمر، رانا قیصر عباس، رانا فاروق کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ایس ڈی او مانگامنڈی رشید مغل کا کہنا ہے کہ تقریباً28 کے قریب بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔بجلی چور واپڈا کی مین سپلائی سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر گھروں، دوکانو ں، ٹیوب ویلوں پر بجلی چوری کرتے تھے،بجلی چوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروانے کیلئے استغاثے بھجوا دیے گئے ہیں۔ایس ڈی او مانگامنڈی رشید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، چند روز میں درجنوں افراد کیخلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -