لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات تیز، آفتاب پیرزادہ

لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات تیز، آفتاب پیرزادہ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)سیکرٹری محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، لائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے فارمرز معاشی لحاظ سے مضبوط ہوں گے، لائیو سٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 دینے کی ضرورت ہے، لائیو سٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ کے فروغ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں، دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنائی جارہی ہے، پنجاب میں لائیوسٹاک فارمرز کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔ رحیم یار خان دورہ کے دوران جناح ہال میں لائیوسٹاک افسران و ملازمین سے میٹنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جاری مہمات کامیابی سے مکمل کی جائیں، بعدازاں سیکرٹری لائیو سٹاک آفتاب احمد پیرزادہ نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپور ڈاکٹر سید عامر محمود بخاری، ضلعی افسر ڈاکٹر گلزاراحمدندیم، ڈاکٹر عامر ظفر کے ہمراہ وٹرنری ہسپتال میں منہ کھر ویکسین کا آغاز کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مویشیوں کو منہ کھر کی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانا نہ بھولیں تاکہ جانوروں کو کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ منہ کھر کا وائرس بھینسوں، گائیوں، بکروں اور دیگر جانوروں کے منہ کی جلد، اوجھری، معدہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتا ہے جس کے باعث متاثرہ جانوروں کونہ صرف تیز بخار ہو جاتا ہے بلکہ وہ خوراک کھانا بند کر دیتے ہیں اور دودھ کی پیداوار میں بھی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر گلزاراحمد ندیم نے افسران کو ضلع میں محکمہ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آفتاب پیرزادہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -