بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ، ایجوکیشن ریسورسز پر تفصیلی لیکچرز
بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی سوسائٹی کی درخواست پر عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
سٹوڈنٹس اور ان کے والدین خود کو اوراپنے بچوں کو فوری طور پر کرونا کی ویکسینیشن ڈوز دلوائیں۔یہ واحد طریقہ ہے کہ جس سے ہم اپنی کمیونٹی کو کرونا کی تباہ کاریوں کے اثرات سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی کے تمام ملازمین سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ تم وہ اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سٹوڈنٹس کی ہیلتھ اور سیفٹی کو یقینی بنائیں اور فوری طور پر اپنے آپ کو بھی ویکسینیٹ کروائیں۔اس طریقے سے حکومت پاکستان کا 31 دسمبر 2021 کا ٹارگٹ کہ تمام پاکستانیوں کو کووڈ-19 کی ویکسین لگا دی جائے کو حاصل کرنے میں ہم اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنے آپ کو کووڈ-19 ویکسینیشن کروائیں اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں بغداد الجدید کیمپس میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کووڈ-19 ویکسینیشن سینٹر کی سہولت قائم کر دی گئی ہے اور پچھلے ایک ہفتے سے یہ سہولت موجود ہے۔امید ہے کہ پاکستان کو کرونا فری کرنے میں سب بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس اچھے مقصد میں ہم سب کو کامیابی دے۔شعبہ ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے جنرل ایجوکیشن کورسز اور اوپن ایجوکیشن ریسورسز کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے شرکاء کو تدریس و تحقیق میں جدید اسلوب اور دنیا بھر کی مختلف جامعات میں دستیاب اوپن ایجوکیشن ریسورسز کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دنیا میں ٹیکنالوجی میں ہونے والی غیر معمولی ترقی کے باعث تدریس و تحقیق کے مجوزہ طریقوں میں بھی نمایاں جدت اور تبدیلی آئی ہے۔ دنیا چوتھے صنعتی دور کی عظیم تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے جہاں پر مصنوعی ذہانت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ایک نیا رخ دے رہی ہے اور بنی نوح انسان اپنی علمی کھوج کو انتہائی جدید اصولوں پر مرتب کرکے ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ایجوکیشن کورسز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی سطح پر چودہ مضامین پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے طلباء وطالبات پوسٹ گریجویٹ سطح پر اور عملی زندگی میں بھی کامیابی کے لیے ایک ٹھوس علمی بنیاد حاصل کر سکیں۔ہمارے طلباء و طالبات کو ان چودہ مضامین پردسترس حاصل ہونی چاہیے ان میں انگلش کمپوزیشن، اسلامک سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، بیسک ہیلتھ ایورنس، کمونیکیش سکیل، جنرل میٹھمیٹکس، جنرل سائنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیل،قرآن فہمی، تنقیدی سوچ اور استدلال،آئین اورپاکستان کا تاریخی نظام، علاقائی اور بین الاقوامی زبانیں، اردو ادب، سلوئزیشن اینڈ سوسائٹی شامل ہیں۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر اختر علی نے خصوصی ورکشاپ میں پورا دن وقف کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کورڈینیٹر اور چیئرمین شعبہ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ ورکشاپ میں وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران کو دنیا بھر میں موجود اوپن تعلیمی ذرائع سے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران کو بتایا کہ ایک متنوع دنیا میں رواداری اور بقائے باہمی کے لیے ہمارے طلباء وطالبات کو ان عوامل کی تدریس بہت ضروری ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ زندگی میں فعال کردار ادا کر سکیں گے۔
ڈاکٹر اطہر محبوب