حکومت کی تین سالہ کارکردگی، عوام،کاشتکار لاوارث، افتخار نذیر

حکومت کی تین سالہ کارکردگی، عوام،کاشتکار لاوارث، افتخار نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی جہانیاں و چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر نے کہاکہ بجٹ میں عوام اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت میں کسانوں کو یکسر نظر انداز کرکے ملکی معیشت اور زراعت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، تین سالہ دور میں مہنگائی غربت بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی،عوام اور کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،آئے روز بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات سمیت (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ہر چیز ہی مہنگی اور عوامی دسترس سے دور ہوگئی ہے، شعبہ زراعت زبوں حالی جبکہ کسان معاشی بد حالی کا شکار ہیں، زرعی بجلی 5.35 رویے یونٹ ریٹ بحال کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،حکومت ملکی معیشت زراعت کی بہتری کسانوں کی خوشحالی کے لیے بجلی کھاد بیج سمیت تمام لوازمات پر سبسڈی فراہم کرے،مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت مستحکم کسان خوشحال تھے، مگر بد قسمتی سے تبدیلی سرکار نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے، زراعت کی بحالی معیشت کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا چاہئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جہانیاں و چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر نے چیرمین یونین کونسل جام اعجاز حسین سٹھار کے ہمراہ حلقہ کے مختلف چکوک 74 پندرہ ایل، 78 پندرہ ایل، 74 بی پندرہ ایل، 46 دس آر، جمال چوک، نواں چوک کا دورہ کرتے ہوئے مختلف فوتییدگیوں پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی، چوہدری افتخار نذیر نے کہاکہ حلقہ کی عوام ہمارا قیمتی اثاثہ ہے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر جام اعجاز حسین چیرمین، عبد الشکور ہنجرا، فخر نمبرادر سمیت دیگر موجود تھے۔
افتخار نذیر